محکمہ اوقاف و مذہبی امور، خیبر پختونخواہ کی زیر نگرانی محفل شبینہ بسلسلہ عشرہ رحمۃ اللعالمین ﷺ بروز پیر مورخہ 16ستمبر2024کو اوقاف آڈیٹوریم میں منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور، خیبرپختونخواہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ اس بابرکت محفل کا مہمان خصوصی جناب صاحبزادہ محمد عدنان قادری وزیر اوقاف، حج و مذہبی امور، پختونخواہ ہونگے۔