ایڈمنسٹریٹراوقاف، خیبرپختونخواہ حامد علی گگیانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اور اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) پشاور کیساتھ انکے دفاتر میں ملاقات کیں۔ اس دوران محکمہ اوقاف کو بقایاجات ادا نہ کرنے والے کرایہ داران/اجارہ داران کی فہرست پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ محکمہ اوقاف نے باقی داران کی تفصیل تیار کرکے پیش کیا اور آئندہ ہفتہ سے ان کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جو عرصہ دراز سے نادہندہ ہے۔